Wednesday, June 16, 2010

دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں

الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین 
اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں
از: شیخِ طریقت ،امیرِ اَہلسنّت ،بانئ دعوتِ اسلامی
حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالیہ

(١) 66مُمالِک
الحمدللہ عزوجل تبلیغِ قراٰن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی تادمِ تحریر دنیا کے تقریباً 70مُمالِک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے اور آگے کُوچ جاری ہے۔
(٢) کُفّار میں تبلیغ
 لاکھو ں بے عمل مسلمان ،نمازی اور سُنتوں کے عادی بن چکے ہیں۔مختلف مُمالک میں کُفّار بھی مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے ہا تھوں مشرف بہ اسلام ہوتے رہتے ہیں۔
(٣) مدنی قافلے
عاشقانِ رسول کے سُنّتوں کی تر بیت کے بے شمار مَدَنی قافلے مُلک بہ مُلک شہر بہ شہر اورقَریہ بہ قَریہ سفر کرکے علم ِدین اور سُنّتوں کی بہاریں لُٹا رہے اور نیکی کی دعوت کی دھو میں مچا رہے ہیں۔
(٤) مدنی تربیت گاہیں
مُتَعَدَّد مقامات پر تربیّت گاہیں قائم ہیں جن میں دُور و نزدیک سے اسلامی بھائی آکر قِیام کرتے ، عاشقانِ رسول کی صُحبت میں سنّتوں کی تر بیت پاتے اور پھرقُرب وجَوار میں جا کر نیکی کی دعوت کے مدنی پھول مہکاتے ہیں ۔
(٥) مساجد کی تعمیر
کیلئے مجلسِ خدّام المساجد قائم ہے، مُتَعَدَّد مساجد کی تعمیر ات کا ہر وَقْتْ سلسلہ رَہتا ہے ،کئی شہروں میں مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے ۔
(٦) ائمّۂ مساجِد
بے شما ر مساجد کے امام و مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے(تنخواہوں)کی ادائیگی کا بھی سلسلہ ہے۔
(٧) گُونگے،بَہرے اور نابِینا
ان کے اندر بھی مَدَنی کام ہورہا ہے اور ان کے مَدَنی قافلے بھی سفر کرتے رہتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment